اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت نے پاکستان کو ہرا کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(لاہورنیوز) جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو تین پانچ سے شکست دیدی۔

عمان کے شہر مسقط میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیوں میں سخت مقابلہ ہوا،پاکستان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی، یہ گول حنان شاہد نے کیا لیکن دوسرے ہی منٹ میں بھارت نے حساب برابر کردیا۔بھارت نے دوسرے کوارٹر میں اوپر نیچے2 گول داغ کر برتری 1-3 کردی، ہاف ٹائم کے اختتام سے قبل پاکستان کی جانب سے سفیان نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔تیسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم گول نہ کرسکی، پاکستانی گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے ،39 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 3-3 برابر کردیا اور پاکستان میچ میں واپس آگیا۔

 

لیکن آخری کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی، بھارت نے 47 ویں اور پھر 54ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 3-5 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔بھارت کے ارجیت سنگھ نے4 گول سکور کیے اور دلراج سنگھ نے ایک گول کیا، بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل پانچویں بار جیتا ہے۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں جاپان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی جبکہ بھارت ملائیشیا کو تین ایک سے ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔خیال رہے کہ 2023 میں بھی جونئیر ہاکی ایشیاء کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے