01 Dec 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کرسمس کے موقع پر مستحق مسیحی خاندانوں کیلئے کرسمس 5 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 10 ہزار مستحق مسیحی خاندان رقم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
گرانٹ کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات سے متعلق ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جبکہ ہر خاندان کو 15 ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کی تصدیق کے بعد ڈیٹا پنجاب کابینہ کو ارسال کیا جائے گا اور کابینہ کی منظوری کے بعد گرانٹ تقسیم کی جائے گی۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے ایسٹر پر 10 ہزار خاندانوں میں پانچ پانچ ہزار روپے اور دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں 15 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے تھے، دیوالی پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے جو کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پہلی بار کیا گیا۔