اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی’اپنی چھت اپنا گھر‘ سے مستفید افراد کے اعدادوشمار جاری

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سے مستفید افراد کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

اب تک 1121 افراد نے سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرکے مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے، زیر تعمیر مکانات کو جلد دوسری قسط کی ادائیگی کی جائے گی، 1121 درخواست دہندگان کو گھروں کی تعمیر کیلئے 878 ملین روپے سے زائد کی رقم ادا کی جا چکی ہے، سال 2024 کے اختتام تک مزید 6000 افراد کو قرض فراہم کر دیا جائے گا۔

3 مائیکرو فنانس ادارے 1 لاکھ 30 ہزار درخواست گزاروں کو قرض فراہمی کیلئے جانچ کر رہے ہیں، رواں مالی سال تک درخواست دینے والے 40 ہزار افراد کو قرض فراہم کیا جائے گا۔

 ڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سو فیصد میرٹ پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، خواہشمند افراد آن لائن پورٹل کے ذریعے یا ٹول فری نمبر 080009100 پر کال کرکے گھر بنانے کیلئے قرض کی درخواست دے سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے