اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا: فواد

28 Nov 2024
28 Nov 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے یہ لگ رہا تھا معاملات سلجھ گئے ہیں، اب کہا جا رہا ہے تحریک انصاف پر پابندی لگا دیں گے، تحریک انصاف تو آپ نے پہلے ہی ختم کر دی تھی اب تو صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سیاست سے نفی نہیں کیا جا سکتا، ابھی مذاکرات کے ذریعے سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی ایک حقیقت ہیں ان کو تسلیم کر کے آگے چلیں، پی ٹی آئی کو سنجیدہ معاملات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

فوادچودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حکمت عملی میں سنجیدگی نہیں دکھائی، پہلے بھی بات کررہا تھا تحریک چلانی تھی تو 9 فروری کو چلاتے، آپ نے جے یو آئی، جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے الائنس نہیں بنایا، شہید بینظیر بھٹو حکومت جانے کے پہلے ہفتے ہی نوابزادہ نصراللہ کے پاس جاکر الائنس کی بات کرتی تھیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈر شپ کا فرض ہے کارکنوں سے مشاورت کے ساتھ چلے، پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے