27 Nov 2024
(لاہور نیوز) آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔
شہر میں سموگ کی اوسط شرح 233 ریکارڈ کی گئی، آج کم سے کم درجہ حرارت 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق ہوا کی رفتار تین کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک جا پہنچا، شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔
ادھر شہر لاہور کا موسم سرد ہو گیا، شہریوں میں بخار، زکام اور گلا خراب جیسے موسمی امراض بھی زور پکڑنے لگے، طبی ماہرین نے بدلتے موسم میں عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔