اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کے مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن، علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی فرار

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مظاہرین کیخلاف بلیو ایریا میں گرینڈ کریک ڈاؤن کیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئے۔

بلیو ایریا میں گرینڈ آپریشن میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس شامل تھی، گرینڈ آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پولیس نے تمام ہٹائے گئے کنٹینرز کو واپس نصب کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی، تحریک انصاف کے 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کیسے فرار ہوئے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد پولیس بشریٰ بی بی کے تعاقب میں ہے، سکیورٹی اہلکاروں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ملانے والے اٹک پل کو کنٹینر لگا کر دوبارہ بند کر دیا گیا اور وہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے