اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بشریٰ بی بی غیرملکی دہشتگردوں اور اسلحے کے ساتھ خون بہانا چاہتی ہے: مریم اورنگزیب

26 Nov 2024
26 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی غیرملکی دہشت گردوں اور غیر ملکی اسلحے کے ساتھ خون بہانا چاہتی ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ دہشت گرد ہیں کوئی شر پسند نہیں، یہ پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ہے، کوئی پاکستانی اپنی پولیس اور رینجرز کو گاڑیوں کے نیچے نہیں کچلتا، صوبائی وزیر  نے کہا کہ نا قابلِ تردید شواہد کے مطابق سیاست کی آڑ میں یہ لوگ غیر ملکی دہشت گردوں کو کرائے پر لا کر اپنے نوجوانوں کو گولیاں مروا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے، پولیس، رینجرز، ایف سی، ملکی اور غیر ملکی میڈیا، پریس کلب کوئی بھی ان دہشت گردوں کی دہشتگردی سے نہیں بچا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بُشریٰ بی بی پولیس، رینجرز اور ایف سی کے جوانوں کے قاتل ہیں، اب کوئی معافی نہیں، ثابت ہوا یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں یہ دہشت گرد ہیں، یہ لاشیں چاہتے ہیں خون خرابہ چاہتے تھے اور چاہتے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے