26 Nov 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے تمام کارکنوں اور سپورٹرز سے پُر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن اور سپورٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی جدوجہد میں پرامن رہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کے لیے بہت پر اُمید ہیں، حکومت سے مطالبہ ہےکہ وہ بے گناہ لوگوں پر مقدمہ درج کرنے سے باز رہے۔