26 Nov 2024
(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال میں 3 سالہ بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت کے معاملے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایکشن لے لیا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مزید 2 ڈپٹی ایم ایس نوکری سے برخاست کر دیئے، فارغ ہونے والوں میں ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر جنید یاسر اور ڈاکٹر مدیحہ صدیقی شامل ہیں۔
انکوائری رپورٹ کے بعد گزشتہ روز 5 افراد کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا، گزشتہ روز صرف جونیئر ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔