اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سہیل احمد کے نصرت فتح علی خان اور دلجیت دوسانجھ سے متعلق اہم انکشافات

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کےمعروف اور سینئر اداکار سہیل احمد نے مرحوم لیجنڈ نصرت فتح علی خان اور بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سہیل احمد نے بتایا کہ جب بھی وہ دلجیت کے سامنے نصرت فتح علی خان کا ذکر کرتے، وہ انتہائی عزت سے ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے کہ میں نے ان جیسا فنکار کبھی نہیں دیکھا، وہ واقعی اس دنیا سے باہر تھے۔

سہیل احمد نے مزید کہا کہ دلجیت دوسانجھ کا ماننا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی نے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا اور ان کی شاعری اور گانے بے مثال تھے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فنکار پاکستانی شاعری اور ثقافت کو بہت سراہتے ہیں اور پاکستانی گلوکاروں، اداکاروں اور موسیقاروں کی عزت کرتے ہیں۔

اس حوالے سے سہیل احمد نے ایک اہم نکتہ اٹھایا کہ ہمیں اپنے فنکاروں کا احترام کرنا چاہیے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر جانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے تاکہ وہ ہمارے ملک میں عزت پائیں۔انہوں نے نصرت فتح علی خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بھی ایک اسٹار تھے جب لاہور کے داتا دربار کے باہر گاتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے