25 Nov 2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبدالرزاق اور معروف اسٹیج اداکارہ دیدار کی منگنی ٹوٹنے کی وجہ سامنے آگئی ۔
تفصیلات کےمطابق حالیہ انٹرویو میں دیدار نے انکشاف کیا کہ عبدالرزاق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن اس کے ساتھ ایک شرط بھی رکھی تھی۔دیدار نے بتایا کہ ان کی اور عبدالرزاق کی منگنی ہوئی تھی لیکن اختلافات کی وجہ سے یہ رشتہ شادی تک نہیں پہنچ سکا۔ انہوں نے کہا، "میں عبدالرزاق کی آج بھی عزت کرتی ہوں۔
اس سے قبل عبدالرزاق نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دیدار ان کا پہلا پیار تھیں اور ان کے ساتھ شادی کا ارادہ تھا۔ تاہم، انہوں نے اداکارہ کو شرط دی تھی کہ وہ شوبز اور رقص چھوڑ دیں۔عبدالرزاق کے مطابق، ان کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے اور دیدار کے انکار کے بعد یہ بات ختم ہوگئی۔