اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایکنک کے اجلاس میں 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(لاہورنیوز) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میں 11ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا، 172.7بلین روپے کی لاگت کے 10منصوبوں کی منظوری دی۔

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی(ایکنگ) کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران وزارت صحت کی جانب سے مزید وضاحت کے لیے ایک پروجیکٹ مؤخر کر دیا گیا،منظور شدہ منصوبوں میں سے 6منصوبے بلوچستان کے ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے صوبوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے شعبے سے متعلق منظور شدہ منصوبے شامل ہیں۔کراچی کے لیے 29.2 بلین روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ورلڈ بینک کے فنڈڈ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اس سے قبل قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 6ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی تھی۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178 ارب 10کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی تھی۔

کمیٹی میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے قیام کے لیے 52 ارب 77 کروڑ 52 لاکھ روپے مالیت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 38 ارب 3 کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے