فردوس جماس کے صاحبزادےیوٹیوبرز اورسوشل میڈیا انفلوئنسرزپر برہم،ایف آئی آر کی دھمکی دیدی
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل جمال سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز پر برس پڑے۔
حال ہی میں سینئر اداکار فردوس جمال نے اپنے گھر میں تنہا رہنے اور فیملی سے دوری اختیار کرنے کے حوالے سے گفتگو کی تھی جس کے بعد ان کے بیٹے حمزہ فردوس جمال کی جانب سے والدین کی علیحدگی کے حوالے سے وضاحت کی گئی۔تاہم اب فردوس جمال کے بیٹے بازل نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اور یوٹیوبرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وارننگ دی۔بازل جمال نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ہماری فیملی کے بارے میں بات نہیں کریں، فیملی پر بات کرنے کی وجہ سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔
بازل جمال کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے پہلے بھی کہا تھا میری والدہ کی تصویر کا سوشل میڈیا پر استعمال نہیں کریں لیکن مسلسل گھر کی خواتین کی تصاویر کا استعمال کیا جارہا ہے۔بازل جمال نے تمام سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے اگر یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو بدنام کرنے کی کوشش میں ایف آئی آر درج کراؤں گا۔