اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ: تحریک انصاف کو احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق  نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی، حکومت مروجہ قانون کے خلاف کسی کو احتجاج کی اجازت نہ دے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر داخلہ قانون کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کا یقینی بنائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ وزیر داخلہ یا کسی مناسب شخص کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ رابطہ کر کے بیلاروس کے صدر کے دورے کی حساسیت سے آگاہ کرے۔

عدالت نے کہا کہ کمیٹی میں چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی شامل کیا جائے، عدالت کو یقین ہے کہ جب یہ رابطہ ہو گا تو کچھ نا کچھ پیش رفت ہو گی، خیال رہےکہ تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق درخواست تاجروں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔  

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے