(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے سے متعلق حقیقت بیان کردی ۔
تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ متھیرا کااپنی نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے سے متعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ 2021 کی بات ہے جب ان کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئیں جو کہ جھنگ کے کسی آدمی نے ایڈٹ کر بنائی اور اسے 2 ہزار روپے کے اوسط فروخت کرتا رہا جس سے یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں۔
متھیرا نے بتایا کہ جب سوشل میڈیا پیجز نے ان ویڈیوز پر خبریں لگائیں تو متھیرا نے ان سے بھی جھگڑا کیا کہ کسی کی ذاتی ویڈیو یا تصویر خبر نہیں ہوتی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیا جس کے بعد جھنگ کے مذکورہ شخص کی تفصیلات سامنے آئیں اور اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متھیرا کاکہنا تھا کہ وہ شخص دیگر لڑکیوں کی بھی نازیبا ویڈیوز فروخت کرتا تھا جو وہ نہیں جانتی کہ اصل ویڈیوز تھیں یا پھر فیک بنائی گئی تھیں تاہم لڑکیوں کیلئے یہ وقت بہت مشکل ہوتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس چیز سے اس لئے آسانی سے نمٹ سکیں کیونکہ ان کا بیک گراؤنڈ مضبوط ہیں اور ان کے گھر والے اور دوست انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔