اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دبئی سے آنیوالے مسافر سے ایک کلو سونے کے زیورات اور کروڑوں کا سامان برآمد

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(ویب ڈیسک) دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے ایک کلو سونے کے زیورات اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا گیا۔

کلیکٹر کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے ایک کلو 28 گرام سونے کے زیورات، 06 عدد ڈائمنڈ پیجز اور 05 عدد مو بائل فونز پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ملزم آصف کو موقع پر گرفتار کرکے برآمد ہونے والا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا گیا، جس کی کل مالیت تقریباً 3کروڑ 22 لاکھ بنتی ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو انٹرنیشنل کی فلائٹ نمبر 417-PA سے ملزم نے سونے کے زیورات، ڈائمنڈ اور موبائل فونز زیر تن کپڑوں کے نیچے خفیہ طور پر چھپا رکھے تھے، جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔

ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے