21 Nov 2024
(لاہور نیوز) موٹروے ایم 5 ریسٹ ایریا پر دیرینہ دشمنی ٹرک ڈرائیور کی جان لے گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شخص کی فائرنگ سے 36 سالہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ قریب بیٹھا مسافر زخمی ہو گیا ، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق شخص کی شناخت میانوالی کے رہائشی 36 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔