اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دنیا میں کوئی بھی ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوتا: ماہرہ خان

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(ویب ڈیسک) سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص کبھی ’سیلف میڈ‘ ہو ہی نہیں سکتا اور نہ ہی کوئی سیلف میڈ ہوتا ہے۔

ماہرہ خان کی ’سیلف میڈ‘ اور خاندان و دوستوں کی جانب سے مدد کرنے کے معاملے پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ کی اہمیت پر بات کی۔

اداکارہ سے ایک تقریب کے اختتام پر پوچھا گیا کہ انہوں نے تقریب کے دوران خاندان اور دوستوں کے ساتھ اور تعاون پر بات کی، وہ اس حوالے سے مزید اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریب میں بھی یہی کہا کہ ’سیلف میڈ‘ کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ لفظ کہنے کو اچھا لگتا ہے لیکن حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہی کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں اپنے والدین کی مدد، بھائی اور بیٹے کے تعاون سمیت دوستوں کی مدد سے وہاں پہنچی ہیں۔

ماہرہ خان کے مطابق وہ جس مقام پر پہنچی ہیں، ان میں ان کے دوستوں، ساتھ کام کرنے والے افراد اور ملنے اور بننے والے نئے ساتھیوں کا بھی ہاتھ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ ’سیلف میڈ‘ کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ لفظ کہنے کو اچھا لگتا ہے لیکن ایسا ہوتا نہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ’سیلف میڈ‘ کہنے کو اچھا لگتا ہے لیکن ان کے ذاتی خیال کے مطابق کوئی بھی شخص سیلف میڈ نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ ’سیلف میڈ‘ انگریزی اصطلاح ہے، جسے عام طور پر ایسے خود مختار فرد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ اور صرف اور صرف اپنی محنت کے بل بوتے پر اعلیٰ مقام پر پہنچا۔

متنازع اصطلاح ’سیلف میڈ‘ کو عام طور پر مغربی ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے، زیادہ تر افراد کا بھی یہی خیال ہوتا ہے کہ ہر فرد کسی نہ کسی کی مدد اور سہارے کے ذریعے ہی کامیاب بنتا ہے، کوئی بھی تنہا اعلیٰ مقام حاصل نہیں کر سکتا۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے