اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مرنے مارنے والوں کیلئے ریاست کے پاس اے سے زیڈ تک سارے پلان ہیں: عظمیٰ بخاری

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے اب ایسا نہیں ہو گا کہ آزادی اظہار رائے پر آپ کسی کو کچھ بھی کہہ دیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا بغیر تصدیق چیزیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کر دی جاتی ہیں، سائبر کرائم کے حوالے سے ایف آئی اے کو دوبارہ آرگنائزڈ کیا جا رہا ہے، دیگر متاثرہ خواتین کی بھی بات سنی جائے گی، اپنے خود کے رشتے دار خواتین کو حراساں اور بلیک میل کر رہے ہوتے ہیں، خود ایف آئی اے کو کہا ہے دیگر خواتین کی درخواستیں بھی دیکھی جائیں، اب ایسا نہیں ہو گا کہ آزادی اظہار رائے پر آپ کسی کو کچھ بھی کہہ دیں۔

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا پچھلے لانگ مارچ پر خیبرپختونخوا کا 81 کروڑ روپے لگا تھا، اب کہا جا رہا ہے آپ 58 کروڑ روپے دیں، پھر بات ہو گی، ہر ایم این اے اور ایم پی اے کو دو دو چار چار لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں، یہ صوبے کے پیسے ہیں آپ کے باپ کے نہیں، بعد میں پی ٹی آئی والوں کو پشاور ہائی کورٹ بچانے آ جاتی ہے، ان کو پشاور ہائی کورٹ سے بلین کٹ قسم کا ریلیف مل جاتا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کسی کی محبت میں اتنا آگے نہ نکل جائیں کہ پاکستان کی بربادی نظر نہ آئے، انہوں نے واضح بتا دیا ہے وہ مرنے مارنے، ریاست کے خلاف جہاد کرنے آ رہے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں ہمارے پاس پلان اے، بی اور سی ہے، بتانا چاہتی ہوں ریاست کے پاس بھی اے سے زیڈ تک سارے پلان ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے