20 Nov 2024
(لاہور نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب نعیمی آج دوپہر 2 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہو گا۔
اجلاس میں دور جدید میں ذرائع ابلاغ عامہ کے استعمال کی حدود وقیود اور دیگر اہم امور پر بحث ہو گی، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہو گا، چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
