احتجاج میں ہر ارکان اسمبلی کو 10 ہزار لوگ لانے کا پیغام عمران خان کا ہے: وقاص اکرم
(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ احتجاج میں ہر رکن اسمبلی کو 5 اور 10 ہزار لوگ لانےکا پیغام بانی پی ٹی آئی کا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نےکہا ہے کہ میرا سیاست سےکوئی تعلق نہیں ہے، احتجاج میں ہر ارکان اسمبلی کو 5 اور 10 ہزار لوگ لانے کا پیغام بانی پی ٹی آئی کا ہے، آج بھی عمران خان نے کہا کہ مقررہ لوگ نہ لانے والے اپنے مستقبل کا سوچ لیں، ہماری تیاریوں سے حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دوماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، رانا ثنا کہتے ہیں پی ٹی آئی کےاحتجاج کو سنجیدہ نہیں لے رہے، دوسری طرف دفعہ 144نافذ کر رہے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا سے متعلق بریف کیا، بانی نے احتجاج سےمتعلق ہدایات دیں، علی امین گنڈا پور نے پوچھا مذاکرات کے لیے رابطہ ہوتا ہے تو کیا کرنا چاہیے جس پر عمران خان نے کہا کبھی مذاکرات کی مخالفت نہیں کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تین مطالبات اور اہداف پر مذاکرات ہوں تو کر لیں، مذاکرات ہوئے تو احتجاج کی کال واپس ہو گی ورنہ بالکل بھی نہیں،عمران خان نے کہا تیاری کریں۔