اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

محبت کے بعد جب شادی ہو جاتی ہے تو محبت برقرار نہیں رہتی: توثیق حیدر

19 Nov 2024
19 Nov 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار اور میزبان توثیق حیدر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

توثیق حیدر حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز کے حوالے سے کھل کر  گفتگو کی۔

پروگرام میں شریک ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے ابھی تک شادی نہیں کی؟ اداکار نے اس بات کی  تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں، یہ سچ ہے کہ میں نے اب تک شادی نہیں کی۔

خاتون نے مزید پوچھا کہ اس کی کوئی خاص وجہ ہے یا یہ کسی ناکام محبت کا نتیجہ ہے؟ اس پر توثیق حیدر نے جواب دیا کہ اگر کسی کی زندگی میں محبت نہ ہو تو وہ بدقسمت ہے لیکن اگر کوئی اپنی محبت کی کہانی کو ہمیشہ قائم رکھنا چاہتا ہے تو اسے شادی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ شادی کے بعد اکثر محبت ختم ہوجاتی ہے۔

 اداکار نے کہا کہ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ محبت کے بعد جب شادی ہو جاتی ہے تو وہ محبت برقرار نہیں رہتی۔

توثیق حیدر کی اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے محبت اور شادی کو لے کر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ توثیق حیدر حال ہی میں مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا (ہانیہ عامر) کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے