اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شریف خاندان کا دیوالیہ ہونے پر بھٹو دور کو زیر بحث لانا درست نہیں: ندیم افضل چن

19 Nov 2024
19 Nov 2024

(لاہور نیوز) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا دیوالیہ ہونے پر بھٹو دور کو زیر بحث لانا درست نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ دیوالیہ آپ آج ہو رہے ہیں اور وہ بھی برطانیہ میں بھٹو دور کہاں سے بیچ میں آ گیا؟ جو کرتوت یہاں پر ہیں وہی وہاں پر ہیں، کچھ تو شرم حیا کریں۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا ہے کہ قوم کو حقیقت بتائیں کہ آپ نے اپنے آپ کو اس لیے دیوالیہ ظاہر کر دیا تاکہ برطانیہ میں ٹیکس ادا نہ کرنا پڑے، ہمیں قیادت نہ روکے تو سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کی کمپنی کو لندن ہائی کورٹ کی جانب سے دیوالیہ قرار دینے پر شریف فیملی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شریف فیملی کے ترجمان نے کہا کہ دیوالیہ کرنے کا عمل 1972 سے شروع ہوا تھا جب ذوالفقار بھٹو نے صنعتیں نیشنلائز کیں، متاثرین میں شریف خاندان بھی شامل تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پھر جنرل پرویز مشرف نے شریف خاندان کی فیکٹریاں سیل کیں، گھروں پر قبضہ کیا، ثاقب نثار کے دور میں بھی شریف خاندان کی صنعتوں کو تباہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے