اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی، لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ

19 Nov 2024
19 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی آ گئی جبکہ لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے، لاہور کا اے کیو آئی 252 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر اولیاء ملتان میں آلودگی کی شرح 286 ہو گئی۔

سموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارے کھول دیئے، محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔

علاوہ ازیں سموگ کی شدت کم ہونے پر پابندیوں میں بھی نرمی کر دی گئی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ڈائن اِن اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہو گی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے