اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذاکرات تسلیم ہو گئے تو احتجاج ختم کردیں گے: بیرسٹر گوہر

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات تسلیم ہو گئے تو احتجاج ختم کر دیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈرشپ کو عمران خان کے ساتھ ملنے نہیں دیا جارہا ہے، بشریٰ بی بی نےعلی امین گنڈا پور سے برہمی کا اظہار نہیں کیا، بشریٰ بی بی نےکہا بانی کی کال پرسب نے باہر نکلنا ہے، پنجاب سے حماد اظہر لیڈ کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اورعلیمہ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بشریٰ بی بی نے کہا ہے احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ ایم این ایز، ایم پی ایز، کارکنوں کے لیےکھانے کا بندوبست کریں گے، مذاکرات کا اگر وقت آیا تو عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتے رہیں گے، انشااللہ بانی تک رسائی ختم نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان سے رسائی ختم ہو گی تو سینئر قیادت فیصلہ کرے گی، ہمارے مطالبات بڑے واضح ہیں، تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا جس کی آج تک سماعت نہیں ہوئی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بیک فائروالی بات نہیں ہوتی، ہماری تحریک جاری رہےگی اگر مطالبات کل تسلیم ہو جاتے ہیں تو ہم احتجاج نہیں کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے