اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آمنہ الیاس کو کس چیز کا بہت شوق ہے؟اداکارہ نے مداحوں کو دل کی بات بتادی

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے انہیں ڈانس کا بہت شوق ہے البتہ گلوکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

حال ہی میں اداکارہ آمنہ الیاس نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔شوبز کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے بتایا کہ میں نے کچھ عرصہ فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد 2013 میں فلمی انڈسٹری میں ڈیبیو کیا، جتنی بھی فلموں میں کام کیا اس کیلئے آڈیشن دیا، فلموں میں اپنی محنت اور اداکاری کی وجہ سے کام حاصل کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے ماڈلنگ کیریئر شروع کرنے سے پہلے میری بہنیں سلمیٰ اور عظمیٰ الیاس ماڈلنگ کرتی تھیں اور دونوں اپنے دور کی مقبول ماڈلز تھیں، ایک اور رشتے دار بھی فیشن انڈسٹری سے وابستہ تھے، اس لیے مجھے کام جلدی مل گیا اور کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوا۔

آمنہ کا کہنا تھا کہ میں نے فیشن شوز کے مقابلے فیشن شوٹس زیادہ کیے ہیں اور یورپی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں جا کر فیشن شوٹس کروائے، پھر آہستہ آہستہ ماڈلنگ سے عشق ہونے لگا۔ماڈلز کی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ ماڈلز کو ماڈلنگ اور فیشن کیریئر کی وجہ سے اپنی صحت اور جسامت پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے