اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کا پیغام ہے 24 نومبر کو غلامی سے آزادی حاصل کرنی ہے: علیمہ خان

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام ہے 24 کو غلامی سے آزادی حاصل کرنی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی اہمیت بتائی ہے، عمران خان نے بتایا کہ باہر نکلنا کیوں ضروری ہے، جمہوریت کے تین ستون ہیں، موجود حکومت نے تینوں ستونوں کو زمین بوس کر دیا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کا آج گلا گھونٹ دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے حکمرانوں  نے عدلیہ کو حکومت کا ایک محکمہ بنا دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے واضح سمجھایا ہے آج آپ اس ملک میں غلام بن چکے ہیں، پہلے آپ چھوٹے غلام تھے اب مکمل بن چکے ہیں، آپ نے 24 نومبر کو اس غلامی سے آزادی حاصل کرنی ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا عمران خان کا پیغام ہے اگر اب نہیں کھڑے ہوں گے تو آئندہ نسلیں بھی غلام ہی رہیں گی، بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی کو کال نہیں دی بلکہ ہر پاکستانی کو دی ہے، ہم 24 کروڑ لوگ ہیں، ہمارا فرض ہے اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں، ہمیں پتہ ہے مشکل وقت آنے والا ہے لیکن ڈرنا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کوئی چیز آپ کو اس آزادی سے روک نہیں سکے گی، سب سے زیادہ احساس اوورسیز پاکستانیوں کو ہونا چاہیے، اوورسیز اپنے اپنے ملکوں میں 24 تاریخ کو باہر نکلیں، آپ کی آزادی قریب ہے، کنٹینرز لگیں ہوں گے تو ہمیں اور آپ کو معلوم ہے کس طرح پہنچنا ہے، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے