اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب حکومت کو موٹرسائیکلیں پٹرول کی بجائے بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلوں کو پٹرول کی بجائے بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم  نے سموگ کی روک تھام کیلئے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا آرڈر جاری کر دیا، عدالت عالیہ نے لاہور میں موٹر سائیکلوں کی سختی سے نگرانی کی ہدایت کر دی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پالیسی بنائے، ایڈووکیٹ جنرل  نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے بجٹ مختص کر دیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے الیکٹرک بسوں کی خریداری احسن اقدام ہے۔

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کمی ہو گی، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق حکومت پنجاب نے ایسے علاقوں کی نشاندھی کی ہے جہاں درخت لگائے جا سکتے ہیں، درخت لگانے کے لیے حکومت کو نئی زمین حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ حکومتی پلان کے مطابق جی ٹی روڈ، ملتان روڈ اور فیروزپور روڈ پر موجود انڈسٹری یونٹس کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کیا جائے گا، اگر سموگ پالسیی پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیا جائے تو اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے، اس کیس کی مزید سماعت 20 نومبر کو ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے