اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سموگ میں کمی: لاہور، ملتان کے علاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں سموگ کی صورت حال بہتر ہو گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے، بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

سینئر صوبائی وزیر  نے حکومتی اقدامات میں تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب حکومت کے تمام اداروں، ای پی اے، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش دی۔

ادھر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے(ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے، آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو، بالائی علاقوں میں بارش برسنے سے پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں فضا کا معیار بہتر ہوا ہے، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے