اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چلڈرن ہسپتال میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں علاج کرانے آیا تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

چلڈرن ہسپتال کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والا بچہ باسم والدین کی اکلوتی اولاد تھا، باسم کے والدین چیک اپ کے لئے اسے ہسپتال لیکر آئے تھے، بچہ ایڈمن آفس کے ساتھ واقع پارک میں کھیلتا ہوا مین ہول میں جاگرا۔

باسم کے والدین قصور کے علاقہ چونیاں کے رہائشی ہیں، پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

دوسری جانب چلڈرن ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی، کمیٹی میں ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر عائشہ اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر ابوذر شامل ہیں۔

اے ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ابوذر نے کہا ہے کہ چلڈرن ہسپتال کے مین ہول کی ڈرینج کی صفائی کا عمل جاری تھا، والدین کی غفلت کی وجہ سے بچہ مین ہول میں گرا، ہم  نے لکھ کر لگایا ہے کہ مین ہول کی صفائی کا عمل جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے