اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی کا کیس ،شاہ محمود سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج  نے کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے الزام میں تھانہ ریس کورس میں درج مقدمہ میں شاہ محمود قریشی ، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔

احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے، مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جبکہ راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ عمران خان، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے