پی ٹی آئی احتجاج: ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، بشریٰ بی بی
(شہزادہ فہد) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق 24 نومبر احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں بشریٰ بی بی ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر شدید برہم ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے گزشتہ احتجاج اور قافلوں کی رپورٹ ملی، کئی عہدیدار اور ممبران صرف حاضری کے لئے احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ کئی عہدیدار کارکنوں سمیت مختلف مقامات سے واپس آ گئے تھے۔
بشریٰ بی بی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس بار ایسا نہیں چلے گا، ہر صورت اسلام آباد پہنچنا ہے، ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔