اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر  نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کے ذریعے حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 62 مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمات کی زبانی تفصیل بتائی تھی جس پر عدالت نے حتمی رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیا تھا، نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے