اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

24 نومبر کو احتجاج پرامن ہو گا: شعیب شاہین، ان کا مقصد انتشار پھیلانا ہے: رانا احسان افضل

17 Nov 2024
17 Nov 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ 24 نومبر کو ہمارا احتجاج پرامن ہو گا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شعیب شاہین نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ فائنل کال ہے، ہمارا 24 نومبر کا احتجاج کامیاب ہوگا، پورے پاکستان سے کارکن احتجاج میں شریک ہوں گے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، ہم نے آخری جلسہ بھی پرامن اور اجازت لیکر کیا، اگران کی کانپیں نہیں کانپ رہی تو حکومت احتجاج کی اجازت دے، گارنٹی دیتا ہوں ہم پرامن طریقے سے احتجاج کریں گے، ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

کوآرڈی نیٹروزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا کہ اس ملک میں پرامن ترین انقلاب 8 فروری کو آگیا تھا، حکومت کو ان کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں، پی ٹی آئی والے کال دے کر پھنس گئے ہیں، یہ جلسہ نہیں کر رہے دھرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

رانا احسان افضل نے مزید کہا کہ یہ توکہہ رہے ہیں کفن باندھ کرآئیں گے، ان کا مقصد انتشار پھیلانا ہے، حکومت ان کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے گی، ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، پی ٹی آئی والے ملک میں انتشارچاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کوئی مانگ ایسی نہیں ہے جو حکومت پوری کرسکے، یہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اگر رہائی ملے گی تو عدالتوں سے ملے گی، حکومت ہر ممکن حفاظتی اقدامات کرے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے