(لاہور نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بالکل کوئی چیلنج نہیں ہے، پی ٹی آئی کا شو فلاپ ہو گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہوم ورک کیے بغیر احتجاج کی کال دی ہے، پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کو ڈائیلاگ کی دعوت دی تھی، سیاسی ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وی پی این کو غیر شرعی قرار دینے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں علامہ راغب نعیمی نے غیر ضروری رائے دی ہے، علامہ راغب نعیمی کو رائے کا اظہار کرنے سے پہلے مشورہ کرنا چاہیے تھا، اس معاملے کا شریعت سے واسطہ نہیں تھا۔
ایکس پر بندش سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ ایکس کے غلط استعمال کی وجہ سے حکومت نے پابندی لگائی۔