اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، علی امین کترا رہے کہیں بٹن دبانے سے انکا فیوز نہ آف ہوجائے: گورنر کے پی

17 Nov 2024
17 Nov 2024

(ویب ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اب بٹن آف کرنے سے کترا رہے ہیں کہ کہیں ان کا اپنا فیوز نہ آف ہو جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصلہ کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ تو ہمارے وزیراعلیٰ نے اپنے سر لے لی تھی، کہتے تھے لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو تربیلا سے بٹن آف کردوں گا، میں انتظار میں ہوں ہمارے وزیر اعلیٰ وہ بٹن کب آف کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے کم نہیں ہوئی، ایسے دعوے نہیں کرنے چاہئیں، کہہ رہے تھے بٹن بند کردوں گا پورے پاکستان کی بجلی بند ہوجائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے گورنر شپ کے ہوتے ہوئے اپنے صوبے کے مسائل حل کریں، کوشش ہے صوبے کے لوگوں کو گیس مسائل کا سامنا نہ ہو، ہماری سوئی گیس کے محکمے سے بھی بات چیت جاری ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے