اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیمی اداروں کی نجکاری ملک کیلئے خطرناک ہے، حافظ نعیم الرحمان

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری ملک کیلئے خطرناک ہے۔

لاہور میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوتھ گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دینا، جو لوگ ملکی وسائل پر قابض ہیں ہمیں انہیں معزول کر دینا چاہئے، جہاں تعلیم کاروبار بن جائے اس ملک کی تضحیک اس سے زیادہ ہو نہیں سکتی، ملکی وسائل ہمارے بچوں پر لگنے چاہئیں، سب کو ایک جیسی تعلیم فراہم کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں ایک نظام، ایک نصاب اور ایک زبان ہونی چاہئے، تعلیمی اداروں کی نجکاری پاکستان کیلئے خطرناک ہے، نوجوانوں کو اسکے خلاف مزاحمت کرنا ہو گی، دنیا اے آئی میں آگے بڑھ رہی ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں، اگر سرکاری پالیسیاں درست کر لی جائیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ تنقید کر کے مسئلہ حل نہیں ہوتا اس لئے ہم نے بنو قابل پروگرام شروع کیا ہے، ہم دو سال میں 10 لاکھ بچوں کو تربیت دیں گے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے