اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی : بھارت پاکستان نہ آنے پر بضد، آئی سی سی کو پیسوں کی پیشکش

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے بھارت پاکستان نہ آنے پر بضد ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پیسوں کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے تحریری طور پر آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا، بھارت کرکٹ بورڈ  نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان نہ جانے کی بے بنیاد وجوہات بیان کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو ٹیم کے پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔

پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے