اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

متھیرا کی مبینہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا معاملہ، اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ جعلی قرار دیا ۔

رپور ٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں متھیرا نے کہا کہ لوگ ان کے نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جعلی مواد تخلیق کر کے ان سے منسوب کر رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں‘۔

انسٹاگرام اسٹوری میں متھیرا نے وضاحت کی کہ یہ ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی ہیں اور حقیقت میں ان ویڈیوز سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے جسم اور انگلیوں پر جگہ جگہ ٹیٹوز موجود ہیں، جو ویڈیوز میں نظر نہیں آتے جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ جعلی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ ویڈیوز 2  سال پرانی ہیں، اور اس وقت بھی انہیں شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اس معاملے پر ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا تھا۔متھیرا نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے ان کے کردار کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ایسی نازیبا ویڈیوز نہیں بنائیں، اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کرنے سے گریز کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے