اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی سوا لاکھ آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے پبلک سکولوں میں اساتذہ کی ایک لاکھ چوبیس ہزار سات سو بارہ آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پرائمری سکولوں میں 82 ہزار اور سکول سربراہان کی 4300 سو آسامیاں خالی پڑی ہیں،  سبجیکٹ اسپشلسٹ کی ساڑھے سات ہزار اسامیاں خالی ہیں ۔ہائر سکینڈری سکولوں میں سبجیکٹ اسپشلسٹ نہ ہونے کے باعث انٹرمیڈیٹ میں اینرولمنٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایلمنٹری سکول ٹیچرز کی 24 ہزار اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ پرائمری سکولوں میں 82 ہزار پی ایس ٹی اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں، قاری اور عربی پڑھانے والے اساتذہ کی 630 اسامیاں خالی ہیں۔لاہور کے سکولوں میں بھی تین ہزار سے زائد اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس پر فوری نئے اساتذہ بھرتی کی ضرورت ہے،  گذشتہ پانچ سالوں سے سرکاری سکولوں میں ایک بھی ٹیچر بھرتی نہیں کیا گیا۔

پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کی بجائے حکومت سکولز کو آؤٹ سورس کررہی ہے، پہلے بھی سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کا تجربہ کامیاب نہیں ہو سکا، محکمہ تعلیم کے مطابق اساتذہ کی کمی پورا کرنے کیلئے سکول ٹیچرز انٹرن رکھے جائیں گے، محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق اساتذہ کی مستقل بھرتیاں پنجاب حکومت سے منظوری ملنے کے بعد کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے