اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار دے دی

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان  نے یہ فیصلہ منیر احمد کی درخواست پر سناتے ہوئے نیب ترمیم آرڈیننس کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمدنے عدالت پیش ہوکردلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت ختم ہونے پر درخواست غیرمؤثر ہوچکی ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں درخواست مسترد کی جائے۔

درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چار جون سے آج تک جان بوجھ کر جواب نہیں دیا جا رہا، بانی پی ٹی آئی کی حد تک نیب آرڈیننس کا اطلاق کر کے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، نیب ترامیم کے برعکس 14 روزہ جسمانی ریمانڈکی بجائے چالیس دن ریمانڈ لیا جا رہا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت جسمانی ریمانڈ کی مدت بڑھانے کی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے