11 Nov 2024
(لاہور نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس نے مزید شواہد راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دیئے۔
پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوعہ کا نقشہ عدالت میں پیش کر دیا جس میں 54 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے، ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ 16 نومبر کو بانی پی ٹی آئی سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔