اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان قوم کے دم پر رہا ہوں گے: علی محمد خان

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے دم پر رہا ہوں گے۔

دنیا نیوز  کے پروگرام’ ’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کوئی ہماری مدد کو نہیں آئےگا، اپنی جنگ خود ہی لڑنی پڑتی ہے،

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگررہا ہوں گے تو قوم کے دم پر ہوں گے، عمران خان نے کسی کال سے متعلق کوئی بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کی بات اہم ہے، زلفی بخاری اور شہبازگل کی نہیں، ہم یہ امید کرتےہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے حالات بہتر ہوں گے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسےمیں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائےگا، سیاست میں سارے کارڈ نہیں دکھائے جاتے، عطا تارڑ کی بات کا جواب تب دوں گا جب جیت کر آئیں گے، عطا تارڑ اور ان کی لیڈر شپ فارم 47 سے آئے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ علیمہ آپا کی کسی بات پر کمنٹ نہیں کروں گا، علیمہ آپا کو گلا کرنے کا حق ہے، بشریٰ بی بی، علیمہ آپا کا سیاست سے تعلق نہیں جبکہ فواد چودھری کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ عمران خان کریں گے، فواد چودھری کے بھائی لیگل ٹیم کا حصہ ہیں۔

آخر میں تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لیگل ٹیم بانی پی ٹی آئی کی رہائی سےمتعلق کوشش کر رہی ہے، عمران  نے بھی وکلا ٹیم پر کسی قسم کا عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے