اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک عطیات سے نہیں ٹیکسوں پر چلتے ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہورنیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک عطیات سے نہیں چلتے ٹیکسوں پر چلتے ہیں۔

اسلام آباد میں  لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام صرف پالیسی دینا ہے، کاروبار چلانا صرف نجی شعبے کا کام ہے۔ ملک عطیات سے نہیں چلتے ٹیکسوں پر چلتے ہیں، ہر کسی کو ٹیکس دینا ہو گا، حکومتی ملکیتی اداروں کی کئی سال پہلے نجکاری ہونی چاہیے تھی، ڈیپازٹ اور روول اوورکرنے کیلئےاب کوئی تیار نہیں ہے،چین، سعودی عرب اور یواےای سمیت دوست ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہیں،چین کے ساتھ سی پیک فیزون انفرااسٹرکچرکی تعمیرکیلئےتھاسی پیک کا فیز ٹو بزنس ٹو بزنس ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ کو ذرا حوصلہ کرنا چاہیے، ملک میں میکرو اکنامک استحکام آچکا ہے،گزشتہ 12سے14ماہ میں بہت بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدےمیں کوئی چیز خفیہ نہیں ہے۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ کرنسی مستحکم اورزرمبادلہ ذخائرمیں استحکام آیا ہے،مارچ جون تک زرمبادلہ ذخائر3ماہ کی درآمدات کےمساوی ہوجائیں گے، ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے،اس کا فائدہ عام آدمی کو پہنچنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں چکن کی قیمتوں میں 14 فیصد کمی، پاکستان میں 15 فیصداضافہ ہوگیا،حکومت نے ایک ارب ڈالر قرضہ واپس کیا،زرمبادلہ ذخائرپھربھی بہترہیں،ٹیکس ٹوجی ڈی پی 9 سے 10 فیصد پائیدار نہیں ہےٹیکس اصلاحات لانا ہوں گی،اسٹرکچرل اصلاحات ضروری ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ایف بی آرکی بطورادارہ ساکھ اور اعتماد بحال کرنی ہے،اینڈ ٹواینڈ ڈیجیٹائزیشن کیلئے ٹیکنالوجی پر توجہ ہے، ٹیکنالوجی صرف ایک حصہ ہے، بطورتنخواہ دار میں بھی بغیر ایڈوائزر کے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرسکتا، ڈیجیٹائزیشن میں آگے بڑھ رہے ہیں،لیکج بند کریں گے،ری فنڈزمیں رشوت اورکرپشن والا کام بند کرنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے