اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علامہ اقبال ؒ کی شاعری میں قوموں کی تقدیر بدلنے کا پیغام ہے: وزیر اعظم

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان کی شاعری میں قوموں کی تقدیر بدلنے کا پیغام ہے۔

اسلام آباد میں یوم اقبال کی مناسبت سےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کےفلسفے اورخودی کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان کی شاعری میں قوموں کی تقدیر بدلنے کا پیغام ہے، ایران، ترکیہ مشرق وسطیٰ والے بھی اقبال کے کلام سے واقف ہیں، برصغیر سمیت عالمی سطح پربھی اقبال کا کلام اثر رکھتا ہے۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی جکڑبندیوں کی وجہ سے ہم معاشی طور پر آزاد نہیں ہیں، اقبالؒ کے پیغام کوفراموش کرنے کی وجہ سے ہم منزل سے دور ہیں، وزیر اعظم  نے کہا کہ ہم  نے اخراجات کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، ملک کی معاشی صورتحال بھی آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہ.

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم  نے اخراجات پر قدغن لگائی ہے، دھیان سے فیصلے کرتے ہیں، ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں، معاشی صورتحال بہتراورمہنگائی6.7فیصد پرپہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 15فیصد پر آگئی ہے، حکومت ہرشعبےمیں اصلاحات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، پنجاب میں وسائل سے محروم طلبا کو آگے بڑھنے کے لیے مواقع دیئے جاتے ہیں۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ کےذریعے لاکھوں ہونہار طلبا کو وظائف دیئےگئے، دسمبر، جنوری اور فروری کے لیے بجلی سہولت پیکج دینےکا اعلان کیا ہے تاہم بجلی سہولت کا پیکج کا اطلاق دسمبر 2024 سے ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے