اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کا قوم کیلئے پیغام ہے لاقانونیت کیخلاف باہر نکلیں: علیمہ خان

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا قوم کیلئے پیغام ہے لاقانونیت کیخلاف باہر نکلیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان  نے اپنے پیغام میں وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف دور میں وکلاء نے عدلیہ کی آزادی کیلئے تحریک چلائی اب انہوں  نے عدلیہ پر قبضہ کر لیا اب تحریک کیوں نہیں چلا رہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قوم کیلئے پیغام ہے اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں، ملک میں جاری لاقانونیت کیخلاف باہر نکلیں، وقت آگیا ہے اب ہمیں قربانی دینا ہو گی، آپ کو آزادی کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔

علیمہ خان نے بتایا کہ 9 نومبر کے جلسے کے حوالے سے عمران خان کا پیغام ہے کہ سارے ایم این ایز سارے ایم پی ایز وہاں پہنچیں، جو احتجاجی تحریک میں شامل نہیں اس کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، کل جو ہمارا پروگرام ہے وہیں پر آئندہ کے لیے لائحہ عمل دیں گے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے