اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب : مزید 19 شہروں میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع کی منظوری

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے مزید 19 شہروں میں سیف سٹی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی۔

سیف سٹیز حکام کے مطابق 19 شہروں میں لودھراں، بہاولنگر، جہلم، وہاڑی، لیہ، تونسہ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگر شامل ہیں، 19 شہروں میں 5 ہزار سے زائد کیمروں کی تنصیب کی جائے گی، تمام شہروں کے کیمروں کی سینٹرلائزڈ مانیٹرنگ ہیڈکوارٹر سے ہو گی۔

حکام  نے بتایا کہ لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کے کیمروں سے مانیٹرنگ کے لئے اضافی ویڈیو وال بنائی جائے گی، کیمروں کی نیٹ ورکنگ پر سوا 5 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے، جون 2025 تک 19 شہروں میں کیمروں کی تنصیب کر لی جائے گی۔

سیف سٹیز حکام کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں شیخوپورہ، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، مریدکے اور گوجرانوالہ سمیت اٹھارہ شہروں میں کیمروں کی تنصیب جاری ہے، متعدد شہروں میں کیمرے فعال ہو چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ کو جلد مکمل کر کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے