اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے: سپیکر قومی اسمبلی

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنوبی وزیرستان میں خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے خوارجیوں کا مقابلہ کرتے سکیورٹی فورسز کے چار جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، سپیکر  نے نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سردار ایاز صادق نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا، سپیکر نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملکی دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر سپوت ہمارے ہیرو ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی کا مزیدکہنا تھا کہ ملک دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سپیکر  نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے