اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستان میں 'بنو قابل پروگرام' کا آغاز کر دیا

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن نے ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پاکستان بھر میں 'بنو قابل پروگرام' کا آغاز کر دیا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگر کورسز کروانے کے بعد روزگار میں بھی معاونت کریں گے، ‎آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس فری بنایا جائے، اس شعبے میں نوجوانوں کے لئے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ  بنو قابل پروگرام  کا مقصد ملک بھر سے طلبہ کو آئی ٹی سمیت مختلف کورسز کروانا اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے، اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود حکومت نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی میں ناکام ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہیں، اسے ضائع ہونے سے بچانے اور قوم کی ترقی کیلئے ہمیں موثر اقدامات کرنا ہوں گے، دو سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگر کورسز کروائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر میں 200 سے زائد ٹریننگ سینٹرز قائم کریں گے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل لے کر چل رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے