اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، اسد قیصر، شبلی فراز، عون عباس بپی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

شیخ وقاص اکرم، علامہ راجہ ناصر عباس، جمال احسان کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے، پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گورکھپور کی جانب روانہ ہوئے۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ جہاں سے جاتے ہیں پولیس رکاوٹیں کھڑی کرکے ہمیں روک دیتی ہے، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے آئینی حق سے روکا جارہا ہے، اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے، عمران خان سے ملاقات سے روکنے پر عدالتوں میں بھی جائیں گے، عدالتی کی اجازت کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے